Khabar Mantra
اترپردیش

موسمی امراض سے تحفظ کے لئے شروع کی گئی مہم

دیوبند:کھیڑا مغل میں واقع بنارسی داس انٹر کالج میں موسمی امراض پر قابو پانے کے لئے چلائی جارہی مہم کے تحت محکمہ صحت کی جانب سے ایک کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے طلبہ وطالبات کو بیماریوں سے بچنے کے لئے مشورے دیئے ۔ ناگل سرکاری اسپتال کی جانب سے منعقدہ کیمپ میں ڈاکٹر ترنم نے طلبہ وطالبات کو اپنے آس پاس کے ماحول میں موجود بیکٹیریا ،گندگی اوروائرس سے بچنے کے لئے مشورے دیئے ۔

 انہوں نے کہا کہ اپنے گھر ، باتھ روم اور آنگن کو صاف رکھنا ضروری ہے اور جس سے ہم بیماریوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے طلبہ وطالبات کو کورونا وائرس سے متعلق بھی تفصیلی معلومات دی۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پانی کو جمع نہ ہونے دیں ، ٹھہرے ہوئے پانی میں مچھروں کی افزائش کی وجہ سے امراض کے لاحق ہونے کے امکانات ہوتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ صحت عامہ کے تحفظ کے لئے حکومت کوشاں ہیں اور اس کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

 انہو ںنے کہا کہ میڈیکل ٹیموں کے ذریعہ دیہی علاقوں میں بخار کا سروے کیا جارہا ہے اور امرا ض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر سریندر سنگھ دھیمان نے طلبہ وطالبات کو ماحولیات کو صاف ستھرا بنانے کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس دوران محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے طلبہ وطالبات کو علاج کے سلسلہ میں بھی بتایا ، اس موقع پر ڈاکٹر پارل کیشپ ، ڈاکٹر وندنا سینی، اے این ایم منگنا دیوی ، آشا الکا دیوی، امت کمار، ریتا رانی، ڈاکٹر اجے کمار گپتا وغیرہ موجود رہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close