اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جی ایس ٹی کے بعد سفرحج کے لئے گلوبل ٹنڈر: حج سیوا سمیتی

مذہبی زیارتوں بشمول حج پر جی ایس ٹی میں کمی کو مکمل خاتمے تک لے جانے کے عزم کے ساتھ آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے ایک بار پھر سفر حج کے لئے گلوبل ٹنڈر پر زور دیا ہے۔

یہاں شہر کے علما اور سرکردہ شخصیات کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے کہا کہ جو پانچ فیصد جی ایس ٹی باقی رہ گئی ہے اُس سے بھی مذہبی زیارتوں بشمول حج کو مستثنیٰ قرار دلانے کی کوشش جاری رہے گی۔ گلوبل ٹنڈر کے حوالے سے مسٹر اعظمی نے جو حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن بھی ہیں ، دعویٰ کیا کہ گلوبل ٹنڈر سے سفر حج کا کرایہ بہت کم ہو جائے گا۔ لکھنو سے سر دست جو کرایہ چوراسی ہزار روپے ہے وہ آدھے سے بھی کم ہو جائے گا۔اس طرح عازمین حج تقریباً سات سو کروڑ روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوبل ٹنڈر کے لئے سمیتی نے عدالت عظمی میں ایک عرضی بھی داخل کر رکھی ہے۔میٹنگ کو شہر قاضی مولانا عالم رضا نوری، مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی، مولانا غلام قادر سمیتی کے صوبائی صدر شفیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close