اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پیرول پر جیل سے باہر آئی راجیو گاندھی کے قتل کی مجرم

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مقدمے میں سزا کاٹنے والی مجرم نَلینی (52) کو اپنی بیٹی کی شادی کی تیاریوں کو پورا کرنے کے لیے مدراس ہائی کورٹ کے ایک ماہ کا پیرول دیے جانے کے بعد جمعرات کو ویلُّور جیل سے رہا کیا گیا۔

مدراس ہائی کورٹ کی جانب سے ایک ماہ کی عام رہائی کا حکم دینے کے بعد تمام(رسمی کاروائی) خانہ پوری کرتے ہوئے نَلینی کو سخت سکیورٹی کے درمیان صبح 10 بجے جیل سے باہر لایا گیا۔ اس کی بیٹی فی الحال لندن میں ہے۔ نَلینی کو پولیس سکیورٹی میں ویلُّورکے رنگاپورم واقع ستھوچاری گاؤں لے جایا گیا جہاںوہ پیرول کا وقت گزارے گی۔

قابل ذکر ہے کہ عدالت نے نَلینی کو اس شرط پر پیرول دیا کہ وہ کسی بھی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی میڈیا ادارے کو کوئی انٹرویو دے گی۔ گذشتہ پانچ جولائی کو شنوائی کے دوران نَلینی نے اپنا موقف خود رکھا۔ نَلینی نے جسٹس ایم ایم سندریش اور ایم نرمل کمار کی مشترکہ بنچ کے سامنے مطالبہ کیا تھا کہ اسے اپنی بیٹی کی شادی کی تیاریوں کے لیے کم از کم چھ ماہ کا پیرول دیا جائے۔ اس نے اپنا موقف خود ہی مشترکہ بنچ کے سامنے رکھا تھا۔

شنوائی کے دوران ریاستی حکومت نے نَلینی کو ایک ماہ کا پیرول دیے جانے پر اتفاق ظاہر کیا تھا جبکہ نَلینی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کا وقت کافی نہیں ہوگا بلکہ اسے چھ ماہ کی رہائی کی ضرورت ہے۔ نَلینی نے کہا کہ وہ اور اس کا شوہر مروگن گذشتہ 28 برسوں سے جیل میں بند ہیں اور اس کی پیدائش بھی جیل میں ہوئی۔ اس نے کہا کہ گارجین کے طور پر ہم اسے پیار نہ دے سکے۔ عدالت نے دونوں فریق کی شنوائی کرنے کے بعد نَلینی کو ایک ماہ کے پیرول کی منظوری دے دی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close