بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جیتن رام مانجھی بنے پروٹیم اسپیکر، گورنر نے دلایا حلف

پٹنہ، (یو این آئی )
بہار اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر بنائے گئے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کو آج گورنر پھاگو چوہان نے حلف دلایا۔

گورنر مسٹر پھاگو چوہان نے مسٹر مانجھی کو اسپیکر کے فرائض کو عقیدت کے ساتھ ادا کرنے کا حلف دلایا۔ مسٹر مانجھی کو گورنر نے ہندوستانی آئین کے ذریعہ دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 23 نومبر سے 24 نومبر تک کیلئے جب تک اسمبلی اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو جاتا ہے تب تک اسپیکر کے فرائض کی ادائیگی کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

مسٹر مانجھی 1980 میں پہلی بار فتوحہ (محفوظ) سیٹ سے بہار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 1985 میں دوبارہ فتوحہ (محفوظ) سے انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے۔ مسٹر مانجھی اس کے بعد سال 2005 میں بارہ چٹی (محفوظ)، سال 2010 میں مخدوم پور (محفوظ)، سال 2015 اور سال 2020 میں امام گنج (محفوظ) سے انتخاب جیت کر اسمبلی پہنچے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close