تازہ ترین خبریںدلی نامہ

جھوٹے ہیں منوج تیواری، جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کر رہے ہیں: عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) نے دہلی حکومت کے بجٹ پربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر منوج تیواری کے بیان کی سخت تنقید کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ مسٹر منوج تیواری کو اس جھوٹ کے لئے دہلی کے باشندوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ "(بی جے پی کے ریاستی صدر) منوج تیواری کی عادت ہی جھوٹ بولنا ہے، خواہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے دہلی حکومت کو دیئے جانے والے پیسے کا معاملہ ہو یا دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں ملازمین کی تنخواہ کے لئے دہلی حکومت کی طرف سے دیئے گئے فنڈ کا معاملہ ہو، منوج ہر بات پر بس جھوٹ بولتے ہیں”۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے ٹویٹ کے ذریعے یہ بات کہی تھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے اپنے ٹویٹر پر کہا تھا کہ کیجریوال حکومت کو مرکز سے 48 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں، جبکہ سب کو پتہ ہے کہ دہلی حکومت کا تقریبا 95 فیصد بجٹ اپنے وسائل کا ہوتا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close