بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جھارکھنڈ کے 11 ویں وزیراعلی بنے ہیمنت سورین

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) مہاگٹھ بندھن کی قیادت کرنے والے مسٹر ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ کے گیارہویں وزیراعلی کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔

گورنر ددروپدی مرمو نے یہاں تاریخی مورہابادی میدان میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر سورین کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ 44 سالہ مسٹر سورین دوسری مرتبہ ریاست کے وزیراعلی بنے ہیں۔ اس موقع پر مسٹر سورین کے والد شیبو سورین اور ان کی ماں روپی سورین کسکوکے ساتھ ہی کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے علاوہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل اور بہار کے سابق نائب وزیراعلی اور راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو موجود تھے۔

دوسری جانب جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلی رگھوور داس، بابو لال مرانڈی اور مدھو کوڑا، سابق مرکزی وزیر شرد یادو، آر جے ڈی لیڈر جے پرکاش نارائن یادو، آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی، بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے لیڈر سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجا، کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑکے، تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ کنی موجھی، دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close