بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد مذہبی عدم رواداری کی سب سے بڑی مثال: ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے لوک سبھا رکن سوگاتا رائے نے آج کہا ہے جھار کھنڈ میں میں ہجومی تشدد میں مسلم نوجوان کی موت مذہبی عدم رواداری کا مظہر ہے۔ بی جے پی کو بنگال کے معاملات میں توجہ دینے کے بجائے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران ہجومی تشدد کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ 24سالہ محمد تبریز کی موت بھیانک قتل ہے۔ اس کے سر پر چوٹ کے نشانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولس کی حراست میں ہونے کے باوجود ہجومی تشدد کا شکار تبریز شکار ہوگیا ہے۔

سوگاتا رائے نے کہا کہ بی جے پی کے ممبران بنگال کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ جھار کھنڈ اور دیگر ریاستیں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں کیا ہورہا ہے اور جرائم کے واقعات پر روک لگانے کیلئے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ]؟[یہ مذہبی عدم رواداری کی سب سے بڑی مثال ہے۔سوگاتا رائے نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں ہجومی تشدد کے خلاف مسلسل مظاہرہ کررہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close