بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جھارکھنڈ میں سرد لہر جاری، اب تک 6 کی موت

جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں گزشتہ تین چار دنوں سے سردی کی لہر جاری ہے، جس سے سردی کی قہر میں اضافہ ہوا ہے۔ سردی کے اثرات سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں دبکے رہے۔ دارالحکومت کا نظارہ ایسا ہے کہ رات نو بجے کے بعد بہت ہی کم لوگ سڑکوں پر دکھائی دے رہے ہیں۔ سردی کو دیکھتے ہوئے شہر کے کئی اسکولوں میں کلاس پانچ تک کے طلباء کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ سردی سے اب تک جھارکھنڈ میں چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں تین چار دنوں سے آسمان میں بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش نے سردی بڑھا دی ہے۔ تیز ہوا سے ہڈی کپکپانے والی سردی بڑھ گئی ہے۔ سردی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے شہر کے اہم چوک-چوراہوں پر الاؤ کا اہتمام کیا ہے، تاکہ لوگ سردی سے بچ سکیں۔
ہفتہ کو بھی ریاست کے کئی اضلاع میں سردی کی لہر کا اثر رہا۔ اگرچہ دارالحکومت رانچی میں صبح میں کھلی دھوپ سے لوگوں کو تھوڑی بہت راحت ملی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں ایک سے تین جنوری کے درمیان بارش ہو سکتی ہے۔ ادھر رانچی ضلع انتظامیہ نے مین روڈ، کچہری چوک، کوکر چوک سمیت دیگر جگہوں پر الاؤ کا اہتمام کیا ہے۔ ایک انتظامی افسر نے بتایا کہ ابھی کچھ جگہوں پر الاؤ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جلد ہی دیگر اور مقامات پر بھی الاؤ کا بندوبست کیا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close