بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جھارکھنڈ میں دردناک سڑک حادثہ، سابق وزیر کے بھانجے سمیت 5 ہلاک

یہاں ایک سڑک حادثے میں سابق وزیربھانو پرتاپ شاہی کے بھانجے پرشانت سنگھ سمیت پانچ افراد کی موت آج علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق بھوناتھ پور اسمبلی حلقہکے بی جے پی امیدوار بھانو پرتاپ شاہی کے بھانجے پرشانت سنگھ اپنے چار لوگوں کے ساتھ گڑھوا سے اسٹرانگ روم میں ای وی ایم سیلکرا کربنشی دھر نگر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران این ایچ -75 پر پاسوان گاؤں کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک سے ان کی اسکارپیو کار ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک کو صدر اسپتال گڑھوا سے ریمس کے لئے ریفر کر دیا گیا تھا۔ رانچی لے جاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سابق وزیر اور بی جے پی امیدواربھانو پرتاپ شاہی کے بھانجے پرشانت سنگھ، اتر پردیش کے پون گری، ہری پورا وپی ہیڈ کوارٹر کے پرشانت سنگھ، بہار کے تلوتھو کے اوما سنگھ اور اورنگ آباد کے ابھیشیک سنگھ ہیں۔ ابھیشیک کو گڑھوا صدر ہسپتال سے ریفر کیا گیا تھا لیکن رانچی لے جاتے ہوئے راستے میں ان کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پا کر بڑی تعداد میں لوگ صدر ہسپتال میں پہنچے ہیں۔

واقعہ کو لے کر گڑھوا ضلع میں ماتم چھایا ہوا ہے۔ دو لوگوں کی لاش صدر ہسپتال میں پڑی ہوئی ہے جبکہ دو لوگوں کی لاش اسکارپیو میں پھنسے ہونے کی وجہ سے کٹر سے کاٹ کر نکالی جا رہی ہیں جبکہ ایک کی لاش رانچی سے گڑھوا کے راستے میں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close