بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں اسمبلی کی تیرہ نشستوں کے لئے 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا۔

ریاستی الیکشن دفتر ذرائع نے یہاں بتایاکہ جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کے تحت 30 نومبر کو چترا ( ریزرو )، گوملا ( ریزور)، بھانو پور (ریزور)، لوہردگا (ریزرو)، منیكا (ریزرو)، لاتیہار (ریزرو)، پانكي، ڈالٹن گنج، وشرام پور، چھتر پور (ریزرو، حسین آباد، گڑوا اور بھوناتھ پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 13 نومبر ہے۔ وہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ 14 نومبر کو ہوگی اور نام واپسی کی آخری تاریخ 16 نومبر ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف الیکشن کمیشنر سنیل آروڑہ نے بتایا تھاکہ دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن 11 نومبر کوجاری ہوگا۔ جبکہ پرچہ نامزدگی کے کاغذات بھرنے کی تاریخ 18 نومبر ہوگی۔ پرچہ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 19 نومبر اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر ہوگی۔

وہیں تیسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن 16 نومبر کو، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 نومبر، پرچہ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 26 نومبر کو اور نام واپسی کی آخری تاریخ 28 نومبر ہوگی۔ چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن 22 نومبر کو جاری ہوگا۔ پرچہ نامزدگی 29 نومبر تک بھرے جا سکیں گے جبکہ پرچہ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 30 نومبر کو اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 02 دسمبر ہوگی۔ پانچویں اور آخری مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن 26 نومبر کو، پرچہ نامزدگی 3 دسمبر تک بھرے جاسکیں گے۔ پرچہ نامزدگی کے کاغذات 04 دسمبر اور 06 دسمبر تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔

بتا دیں کہ الیکشن کمیشنر کے مطابق ریاست میں 2 کروڑ 26 لاکھ، 17ہزار 612 ووٹر ہیں جن کے لیے اس مرتبہ 20 فیصد سے زیادہ پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں فوج کے سروس ووٹر، 41 ہزار 336 ہیں۔ اسمبلی میں شیڈول کاسٹ (ایس سی ) کے لیے 9 اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کے لیے 28 سیٹیں محفوظ ہیں۔ ریاست میں کل 29 ہزار 464 پولنگ مراکز بنائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشنر کے مطابق ریاست 32 سیٹیں ماؤنواز(نکسل) سے متاثر علاقوں میں ہیں جن میں 13 بے حد متاثر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنرکے مطابق بزرگ اور معذور رائے دہندگان کے لیے پولنگ مراکز پر مخصوص سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close