Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریںدلی نامہ

متھرا:شاہی عیدگاہ مسجد پر بڑی کارروائی،بجلی کاٹی ،انتظامیہ کمیٹی پر 3لاکھ کا جرمانہ،مقدمہ درج

متھرا:شاہی عیدگاہ مسجدپر بڑی کارروائی کی گئی ہے ۔اترپردیش محکمہ بجلی نے شاہی عیدگاہ مسجد کا بجلی کنیکشن کاٹ دیا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کمیٹی پر مقدمہ درج کر دیا ہے اور 3لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔
ایگزیکٹیو انجینئر کے مطابق محکمہ بجلی اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر عیدگاہ مسجد کا بجلی کنیکشن کاٹ دیا ہے ۔انجینئر کے مطابق شاہی عیدگاہ مسجد کے خلاف شری کرشن جنم مکتی نرمان ٹرسٹ کی جانب سے شکایت کی گئی تھی جس کی جانچ کے بعد مسجد کا بجلی کنیکشن غیر قانونی پایا گیاجس پر کارروائی کرتے ہوئے کنیکشن کاٹ دیا گیا۔
غورطلب ہے کہ متھرا میں شری کرشن جنم بھومی /شاہی عیدگاہ مسجد کو لیکر کورٹ میں معاملہ چل رہا ہے ۔متھرا کی سول کورٹ کے علاوہ ضلع جج کی عدالت میں بھی سماعت ہورہی ہے ۔گزشتہ دنوں عدالت نے شاہی عیدگاہ مسجد کا سروے کرنے کا حکم دیا تھا۔ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ اورنگزیب نے کاشی اور متھرا میں مندرتڑواکر مسجد بنوادی۔بہرحال متھرا میں تنازعہ کی وجہ شاہی عیدگاہ مسجد کی 13.37 اراضی ہے ۔ہندو فریق کا کہنا ہے کہ یہاں مندرتھا۔دوسری طرف مسلم فریق کا کہنا ہے کہ انگریزوں نے باقائدہ نیلامی کرکے یہ زمین مسلمانوں کو سونپی تھی ۔
ادھر مسجد انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے کہ اصل میں معاملہ کیا ہے کیوں شاہی عیدگاہ مسجد میں غیر قانونی بجلی کنیکشن کا معاملہ سامنے آیا۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close