بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جوگبني سے دہلی آ رہی سیمانچل ایکسپریس حادثہ کا شکار، 8افراد ہلاک

بہار کے جوگبني سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل آرہی سیمانچل ایکسپریس اتوار کی صبح حادثہ کا شکار ہوگئی۔

ریلوے سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ جوگبني سے آنند وہار آ رہی ٹرین نمبر 12487 (سیمانچل ایکسپریس) صبح تین بجکر 52 منٹ پر مهنار روڈ کو پار کیا اور تین بجکر 58 منٹ پر سهدئی بزرگ میں اس کے نو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ذرائع کے مطابق سونپور اور برونی سے ڈاکٹروں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کے لئے ریلیف ٹرین کو بھی حادثہ کے مقام پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے کے مطابق مسافروں کے لئے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ویشالی کے پولس سپرنٹنڈنٹ مانوجیت سنگھ ڈھلوں نے بتایا کہ 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے ہے کہ 8 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے۔ محکمہ ریلوے نے حادثے میں مرنیوالوں کے لواحقین کیلئے فی کس 5لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا،علاوہ ازیں علاج کے تمام اخراجات محکمہ برداشت کریگا۔

وہیں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریل حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریلوے افسران کو ہدایت دی کہ وہ حادثے کی متاثریں اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close