مسلم دنیا

جواد ظریف کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی، اثاثہ ضبط کرنے کا اعلان

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے جلو میں وہائٹ ہاؤس نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن نے ایک بیان میں کہا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکہ میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کئے جائیں گے۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ جواد ظریف ایرانی سپریم لیڈر کے غیر محتاط ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں اور وہ دنیا بھر میں ایرانی حکومت کے بنیادی ترجمان ہیں۔

اسٹیون ایمنیوچن نے کہا کہ امریکہ ایرانی حکومت کو واضح پیغام بھیج رہا ہے کہ اس کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے امریکہ اور ایران میں کشیدگی جاری ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close