تازہ ترین خبریںدلی نامہ

جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں پرکرایا جائے سمینار

عازمین حج کیمپ کا دورہ کر نے پہنچے دہلی حج کمیٹی کے رکن ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ، چیئر مین، افسران اورگروپ آف حج کیا والہلانہ استقبال

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی سے حج مشن 2019کے مبارک سفر پر روا نہ ہو نے والے عازمین کی روا نگی جا ری ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نو منتخب رکن اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے ٹھہر نے کیلئے لگائے گئے عارضی حج کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں عازمین حج کو فراہم کی جا رہی سہولتوں کو جائزہ لینے پہنچے۔

اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں سنجے سنگھ کی آمدپر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئر مین ایم ایل اے عاصم احمد خان، ای او ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ای او محسن اور دہلی حج کمیٹی کے جملہ اسٹاف سمیت حج رضا کارتنظیم گروپ آف حج اینڈ سوشل ورک آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا پھولوں سے والہانہ استقبال کیا۔ چیئر مین عاصم احمد خان اور حج کمیٹی کے اعلی افسران اورحج کیمپ کے انچارج محمد اشفاق نے ایم پی سنجے سنگھ نے حج انتظامات کا معائنہ کرا یا۔ اس دوران سنجے سنگھ نے عازمین حج کے ساتھ گفتگو بھی کی اورعازمین سے حج انتظامات کے تعلق سے تفصیلی معلومات بھی حاصل کی۔ عازمین کی جانب سے مثبت باتیں سن کر سنجے سنگھ نے اطمینان کا مظاہرہ کیا او رچیئر مین دہلی حج کمیٹی عاصم احمد خان کو ان کی کمیٹی کی جانب سے کروائے جانے والے بہتر عمل کی مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پرعازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سمیت حج امور سے وابستہ مختلف معاملات پر ہوئی گفتگو میں گروپ آف حج کے ذمہ داران نے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو حج رضا کاروں کوایئر پورٹ پر عازمین حج کی خدمات کیلئے ایئر پورٹ داخلہ پاس نہ دیئے جانے کے سلسلے میں بات کی۔جس پر سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی وزیر کو ایک عرض داشت پہنچا دیا گیا ہے مزید وہ اپنے رکن پارلیمنٹ کے لیٹر ہیڈ پر بھی حج رضا کاروں کے ایئر پورٹ پاسیس کیلئے وزیر موصوف کو لکھ کر بھیجیں گے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ عازمین حج کی خد مات کیلئے دہلی حکومت اور دہلی حج کمیٹی ہمہ وقت خدمات انجام دے رہی ہے۔حج ایک مقدس فریضہ ہے جواد ا کر نے کی ہر مسلمان خواہش ہو تی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جو حالات بنے ہو ئے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے جنگ آزادی میں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں اور ملک کیلئے ان کے بے مثال اہم کردار پرسمینار ہو نا چا ہئے۔ سنجے سنگھ نے افسران کو کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی یہ سمینار آرگنائز کرے تا کہ لوگوں کو پتا چلے کہ مسلمانوں نے ملک کی آزادی میں کس طرح اپنی جانوں کی بازی لگا ئی ہیں اور عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ یہ بات ملک کی نئی نسل کو پتہ لگنی چا ہئے کہ مسلمانوں کاجنگ آزادی میں کتنا اہم کردار رہا ہے اور یہ بات مسلمانوں کو کم سمجھنے کی سوچ رکھنے والے لوگوں کو بھی پتہ چلنا چا ہئے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حج ایکٹ 2006 کے بعد بننے والی دہلی حج کمیٹی کی باڈی میں رکن پارلیمنٹ کے زمرے دہلی حج کمیٹی کے ممبر کسی ممبر پارلیمنٹ نے حج کمیٹی یا حج کیمپ کا دورہ کیا ہو۔ سنجے سنگھ ایم پی زمرے کے دہلی حج کمیٹی کے پہلے رکن ہیں جو حج مشن میں عازمین حج کو فراہم کی جا رہی سہولتوں کو جائزہ لینے پہنچے ہوں۔ یہ بھی بتا دیں کہ دہلی ایئر پورٹ سے دہلی سمیت پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ،ہماآنچل، اترا کھنڈ اور مغربی اتر پردیش اور دیگر ریاستوں کے عازمین روا نہ ہو رہے ہیں،مختلف ریاستوں سے آنے والے عازمین اور ان کو چھوڑ نے آنے والے رشتہ داروں کے ٹھہر نے کیلئے تمام سہولتوں سے آراستہ کیمپ لگا یا گیا ہے۔

اس موقع پرگروپ آف حج اینڈ سوشل ورک آرگنائزیشن کے صدرحاجی ادریس خان،نائب صدر حاجی مستقیم، ریاض الدین راجو، جنرل سکریٹری حاجی محمدفاضل، خازن حاجی محمد ظہور اٹیچی والے، حاجی ریاض الدین،اسد میاں،عآپ کے مٹیا محل صدر عرفان خان،حاجی صدر الدین، حاجی اسلام الدین سمیت حج این جی اوز کے رضا کار مو جود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close