آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

جنوبی کوریا کے سابق نائب وزیر قانون رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار

سال 2006 سے 2008 کے درمیان 13 کروڑ وون (109،000 ڈالر) رشوت لینے کے الزام میں جنوبی کوریا کے سابق نائب وزیر قانون کم ہاکس اُئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

جنوبی کوریا کی يونهاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی مرکزی ضلع عدالت نے پختہ ثبوت اور استغاثہ کو بچانے کی ممکنہ کوششوں کا حوالہ دے کر مسٹر اُئی کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ ایجنسی نے بتایا کہ سال 2013۔2014 کے دوران مسٹر ائی کے خلاف عصمت دری اور رشوت ستانی سمیت مختلف الزامات کی جانچ کی گئی تھی، لیکن شواہد کے فقدان کے سبب بعد میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔ مسٹر ائی (63) سال 2013 میں جنوبی کوریا کے نائب وزیر قانون تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close