اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں تصادم، 4 جنگجو ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں ‘لشکر طیبہ’ سے وابستہ چار جنگجو مارے گئے ہیں۔

فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ‘پلوامہ آپریشن۔ چار جنگجو مارے گئے۔ جنگجو ساز وسامان برآمد کیا گیا’۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے لاسی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا ‘مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین تصادم چھڑ گیا جس میں چار جنگجو مارے گئے’۔ ذرائع نے بتایا کہ تصادم کی جگہ سے چار جنگجوئوں کی لاشیں اور چار ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close