تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

جنسی زیادتی کی شکار معصوم سے کجریوال کی ملاقات، 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

وزیراعلی اروند کجریوال ہفتہ کو دہلی کے مضافاتی علاقہ دوارکا میں آبروریزی کا شکار چھ سال کی معصوم سے ملنے صفدر جنگ اسپتال پہنچے۔

بتا دیں کہ چھ سال کی معصوم کے ساتھ منگل کو دوارکا میں بہلا پھسلا کر پڑوس کے ہی ایک شخص نے معصوم کے ساتھ زیادتی کی، ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اس کا صفدر جنگ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ آبروریزی کے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔ اسپتال میں معصوم بچی کی خیریت اور اس کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد مسٹر کجریوال نے کہا دہلی حکومت متاثرہ کے کنبہ کو 10لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی۔

انہوں نے کہاکہ بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹروں سے بچی کی صحت کے بارے میں تفصیلات پوچھیں۔ بچی کی صحت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ قابل غور ہے کہ جمعہ کو دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال بھی بچی سے ملنے اسپتال گئی تھیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close