اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جنرل ہڈا نے راہل گاندھی کو سونپی قومی سلامتی پر رپورٹ

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کےتعلق سے ریٹائرلیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کی قیادت میں تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے انھیں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا،’’ریٹائرلیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا اور انکی ٹیم نے قومی سلامتی کےتعلق سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے اور یہ رپورٹ آج مجھے پیش کی گئی ہے ۔اس رپورٹ پر پہلے کانگریس پارٹی کے اندر گہرائی سے غور خوض کیاجائیگا ۔میں انھیں اور انکی ٹیم کو اس کوشش کےلیے شکریہ اداکرتاہوں ۔‘

کانگریس صدر نے اس کے ساتھ ہی ایک تصویربھی پوسٹ کی ہے جس میں جنرل ہڈا انھیں قومی سلامتی پر اپنی رپورٹ انھیں پیش کررہے ہیں۔ پارٹی نے کچھ عرصہ قبل جنرل ہڈا کی قیادت میں یہ کمیتی تشکیل دی تھی ۔جنرل ہڈا نے 2016 میں سرحد پار فوج کی سرجیکل اسٹرائک میں اہم رول ادا کیاتھا۔ ریٹائر ہونے کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوئے اور پارٹی نے انھیں قومی سلامتی پر رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔اس رپورٹ کی کچھ سفارشات کانگریس کے منشور میں بھی شامل جاسکتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close