اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر: کولگام میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک جبکہ ایک ڈی ایس پی جاں بحق

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تری گام میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جاری مسلح تصادم میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اور ایک جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ تصادم کے دوران دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے تری گام میں جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کو دوپہر کے وقت کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوﺅں نے فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ فوج کا ایک افسر زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طرفین کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی ایس پی آپریشنز امان ٹھاکر شدید طور پر زخمی ہوئے، اگرچہ انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم انہیں وہاں مردہ قرار دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوﺅں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع کولگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close