اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر: کانگریس کا بھی بی ڈی سی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بعد اب کانگریس نے بھی جموں و کشمیر میں ہونے جا رہے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی سربراہ جی اے میر نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کے سامنے یہ بیان دیا۔

میر نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ یہ انتخابات صرف ایک ہی پارٹی کے فائدے کے لئے کروا رہی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو انتخابات کے اعلان کے بعد بھی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو پابندیوں کے درمیان نہیں رکھا ہوتا۔ اس موقع پر میر نے کہا کہ وادی کشمیر میں اب بھی ان کی پارٹی کے سینئر لیڈروں کو نظربند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت اپنے ذاتی مفاد کے لئے جلدی میں انتخابات کروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے لیڈر انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن مرکز ی حکومت نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ختم کرنے کے بعد بی جے پی کو چھوڑ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے لئے ایسے حالات بنا دیئے ہیں کہ وہ نہ تو آپ لوگوں کے درمیان جا سکتے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے مفاد میں تشہیر کر سکتے ہیں۔ میر نے کہاکہ وہ وادی کشمیر کا دورہ کرکے آئے ہیں اور وادی کے حالات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے، دکانیں بند ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے بچے اسکول نہیں جا پائے ہیں۔ یہ سب باتیں یہ ثابت کرتی ہیں کہ وادی کشمیر میں حالات بہت خراب ہیں۔ وادی کشمیر میں خراب حالات کے باوجود کانگریس نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کانگریس کے کئی لیڈر نظر بند ہونے کی وجہ سے انتخابات میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات 24 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ بدھ کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close