اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر: محبوبہ اور عمر گرفتار

ایک طرف راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو بل پاس ہوا تو دوسری طرف جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق محبوبہ کو گرفتار کرکے گیسٹ ہاؤس لے جایا گیا ہے۔ لیکن عمر عبداللہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی ہے. یاد رہے کہ ریاست سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کی تجویز کے بعد مرکزی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

بتا دیں کہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے کشمیر معاملہ پر حکومت کی قدم سخت تنقید کرتے ہوئے محترمہ مفتی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آج ہندوستانی جمہوریت کا سب سے سیاہ دن ہے۔ جموں وکشمیر کی قیادت نے 1947میں دو ممالک کے تصور کو خارج کردیا تھا۔ ہندوستان کے ساتھ جڑے رہنے کا فیصلہ اب اس پر بھاری پڑ رہا ہے۔ ہندوستانی حکومت کا دفعہ370کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ اس کے جزیرہ نما میں تباہ کن نتائج ہوں گے۔ حکومت کے ارادے صاف ہیں۔ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ اس نے کشمیریوں کے ساتھ کئے وعدے پورے نہیں کئے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے ارادے صاف اور پرفریب ہیں۔ وہ ملک کی واحد مسلم اکثریت ریاست کی آبادی میں تبدیلی چاہتی ہے۔ وہ مسلمانوں کو اتنا کمزور بنانا چاہتی ہے کہ وہ اپنی ہی ریاست میں دوسرے درجہ کے شہری بن کر رہ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا اور سول سوسائٹی کے ایک طبقہ میں حکومت کے اقدامات پر جشن منایا جارہا ہے جو کہ مایوس کن اور پریشان کرنے والا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close