اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر: یہاں جیسا کرپشن کہیں نہیں، یہاں سے کرپشن کا خاتمہ میرا اولین ایجنڈا: گورنر ستیہ پال ملک

جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ اس ریاست میں جتنا کرپشن ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ریاست میں کرپشن کا قلع قمع کرنے کا عزم کرلیا ہے، جو سوٹ کیس لیکر یہاں آیا ہوں اپنی مدت ختم ہونے پر وہی سوٹ کیس لیکر واپس چلا جاؤں گا۔

گورنر موصوف نے کہا کہ حالیہ اعلان شدہ گروپ میڈ کلیم انشورنس پالیسی دھاندلیوں سے بھرا ایک سودا تھا اور ہم نے اس سودے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے ملازمین کو اس پالیسی کے دائرے میں لاکر ایک مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ گورنر ستیہ پال نے ایک نجی ٹی وی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ’یہاں جیسا کرپشن کہیں نہیں ہے۔ یہاں کے افسروں کے بنگلوں میں پندرہ کمرے ہیں۔ کئی کروڑ کے تو قالین ہی بچھے ہوئے ہیں۔ میں نے یہاں کے لوگوں کو بتادیا ہے کہ میں ایک سوٹ کیس لیکر آیا ہوں اور وہی سوٹ کیس لیکر واپس چلا جاؤں گا‘۔

گورنر موصوف نے کہا کہ ہم نے ریاست میں کرپشن کا موثر ڈھنگ سے مقابلہ کرنے کے لئے اینٹی کورپشن بیورو کے قیام کو منظوری دی ہےاوراسے کرپٹ اہلکاروں کی گرفتاری سے لیکر ان کی املاک اٹیچ کرنے کے اختیار دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ’آج ہی ہم نے اینٹی کرپشن بیورو کا ایکٹ بنایا۔ اس کو گرفتاری اور املاک اٹیچ کرنے کے اختیارات دیے ہیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے‘۔ یہ امر یہاں قابل ذکر ہے کہ بدھ کو گورنر موصوف کی صدارت میں ہوئی ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں اینٹی کورپشن بیورو کے قیام کو منظوری دی گئی۔ گورنر ملک نے کہا کہ ریاست میں کرپشن کا خاتمہ میرا اولین ایجنڈا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close