Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

بہار : گیارہ اضلاع میں سیلاب کا قہر

پٹنہ: مسلسل بارش کی بہار میں ایک بار پھر باڑھ کا قہر شروع ہوگیا ہے۔ریات کے کئی اضلاع میں لوگ محفوظ مقامات پر کوچ کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ اطلاع کے مطابق بہار کے 11 اضلاع بری طرح متاثر ہیں۔ جس میں موتیہاری ، گوپال گنج اور مظفر پور میں بھاری تباہی آئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق گنڈک ندی ک طغیانی پر ہونے کی وجہ سے گوپال گنج میں لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ضلع کے کوچائے گھاٹ ،مانجھا ،برولی،سدھولیا اور بیکونٹ بلاک کے تقریباً 42 گائوں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے۔ موتیہاری میں سیلاب اور ندی کے ذریعہ ہونے والے کٹائو سے کنارے پر بنے کئی مکانات بہہ گئے ۔ سگولی میں ندی کے کٹائو کی وجہ سے درجنوں مکان ندی میں سماگئے ۔ مدھو بنی ضلع میں بھی بارش کی وجہ سے کملا بلاند ندی طغیانی پر ہے۔ لوگوں کے گھر سیلاب کی وجہ سے چاروں طرف سے گھرے ہوئے ہیں۔ سمستی پور ریل ڈیویزن کے سگولی نرکٹیا گنج ریل ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت بند ہے۔

 ادھر کوسی ندی میں طغیانی کی وجہ سے سپول اور سیمانچل کے کئی اضلاع میں سیلاب کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ مظفر پورکے یحیٰ پور تھانہ کمپلیکس میں سیلاب کا داخل ہوگیا ہے ۔گنڈگ ،باگمتی ،کملا اور مہانندا ندی کی سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ تھروئی باگمتی ،کملا ،لال بگیااور دھارا ندیاں بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

ادھر بہار کے کئی حصوں میں باندھ ٹوٹنے کی خبر ہے ،ددھورا کے بعد کلاوے،بنگری ندی پر بنے باندھ کے ٹوٹنے کے بعد یہاں تباہی مچ گئی ہے۔ کئی جگہوں پر ریاستی حکومت کی جانب سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو راحت کاری اور بچائو کیلئے لگایا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ بہار میں کئی دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے جس سے حالات بگڑ رہے ہیں ۔ سرکاری طور پر لوگوں کو ابھی تک کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔بے شمار لوگ بے گھر ہوچکے ہیں ،ان کے سامنے کھانے پینے کا مسئلہ آگیا ہے۔ 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close