بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر میں شہید بہار کے سپوت پنٹو کمار سنگھ کا جسد خاکی پہنچا

جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے بہار بیگو سرائے کے سپوت سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے افسر پنٹو کمار سنگھ کا جسد خاکی آج فوج کے طیارے سے یہاں کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے لایا گیا۔

پٹنہ ہوائی اڈے پر کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا، ضلع افسر کمار روی اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ گریما ملک کے علاوہ سی آر پی ایف اور فوج کے سینئر افسر موجود تھے۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر شہید کا جسد خاکی آنے کے بعد ہیلی کاپٹر سے بیگو سرائے بھیج دیا گیا جہاں سے ان کے آبائی گاؤں بکھری بلاک کے دھیان چکی گاؤں لے جایا گیا ہے۔ شہید پنٹو کمار سنگھ کی آج شام پولیس اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جا ئیں گی۔

اس دوران وزیر اعلی نتیش کمار نے گزشتہ روز پنٹو کمار سنگھ کے شہید ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس اعزاز کے ساتھ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی شہادت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close