اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر: عام شہریوں کو 15 سال تک جائیداد خریدنے پر پابندی کا امکان!

مودی سرکار نے جموں وکشمیر اور لداخ کے لئے ڈومیسائل قانون لاگو کرنے پر غورفکر کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان دونوں مرکزی حکومت کے ماتحت علاقوں کو دستور کے 371 کے تحت لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 سے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ دفعہ 370 کو کسی دوسرے طریقے سے لاگو کیا جائے گا لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ڈومیسائل پالیسی کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا جس کے تحت جو دوسری ریاستوں کے باشندے 15 سال تک وہاں رہے ہوں گے ان کو ہی وہاں زمین جائیداد خریدنے کی اجازت ہوگی لیکن ابھی اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس بات پر بھی فیصلہ لیا جا رہا ہے کہ وہاں کے جو باشندے ہیں انہیں وہاں پر سرکاری نوکری میں ترجیح دی گئی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ڈومیسائل کی پالیسی ان صنعت کاروں پر لاگو نہیں ہوگی جو وہاں پر کارخانے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو جموں وکشمیر سے دفعہ 370 ہٹایا اور ریاست کو دوحصوں میں بانٹ دیا۔ ابھی بھی ریاست میں انٹرنیٹ کی سروس بند ہے جب کہ کئی ہزار سیاسی ورکر جیلوں میں بند ہیں۔

یاد رہے کہ ریاستی انتظامیہ نے سابق وزیر اعلی کی نظربندی کی تین مہینے کی توسیع کی ہے۔ دوسری طرف حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی جمو ں وکشمیر میں انتخاب کرائے گی۔ کچھ رہنماؤں کو حال ہی میں رہا بھی کیا گیا لیکن نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دوسرے بہت سارے رہنما جیلوں میں ابھی بھی بند ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close