اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر: رام بن میں منی بس گری کھائی میں، 20 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی

جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ کو ایک منی بس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح قریب گیارہ بجے پیش آیا۔زخمیوں کو ضلع اسپتال رام بن اور جموں کے میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہلوکین میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 10 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بانہال سے ضلع ہیڈکوارٹر رام بن کی طرف جارہی ایک منی بس زیر نمبر JK19 1593کیلا موڑ کے مقام پر ڈرائیو کے قابو سے باہر ہوکر 300فٹ گہری کھائی میں جاگری۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ضلع اسپتال رام بن میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر شدید زخمیوں کو ائرلفٹ کرکے جموں کے میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 9 زخمیوں کو ائرلفٹ کرکے جموں منتقل کیا گیا جبکہ باقی 6 زخمیوں کا ضلع اسپتال رام بن میں علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیلا موڑ پر جہاں یہ حادثہ پیش آیا وہ جگہ ضلع ہیڈکوارٹر رام بن سے محض چار کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی پولیس، مقامی لوگوں اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر بچاؤ آپریشن چلایا۔ ذرائع نے بتایا کہ بچاؤ آپریشن کے دوران ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران بشمول ضلع مجسٹریٹ رام بن شوکت اعجاز بٹ جائے حادثہ پر موجود رہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close