اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر: امرناتھ یاترا 4 اگست تک معطل

انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں اگلے چند روز کے دوران بھاری بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر جاری سالانہ امرناتھ یاترا کو 4 اگست تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا سری نگر۔جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے پیش نظر بدھ کو حکام نے جموں سے روانہ ہونے والی امرناتھ یاترا کو ایک روز کے لئے معطل کیا۔ ایک یاترا افسر نے بتایا کہ سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے پیش نظر بدھ کے روز جموں میں قائم بھگوتی نگر یاتری نواس سے کسی بھی یاتری کو وادی کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ان ہی یاتریوں کو پروتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کی اجازت ہوگی جو پہلے ہی بال تل یا پہلگام پہنچے ہیں۔

بتادیں کہ یکم جولائی سے جاری سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک قریب ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے شیو لنگم کا درشن کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک زائد از تیس یاتریوں کی مختلف وجوہات کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے جن میں دو سادھو اور دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں علاوہ اب تک قریب چالیس یاتری یا تو بیمار ہوئے ہیں یا سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے یا دیگر وجوہات کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ پر محیط یاترا 15اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close