اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جموں بس اڈہ گرینیڈ دھماکہ: ایک نوجوان کی موت جبکہ 30 زخمی، 4 کی حالت کافی سنگین

جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے بس اڈے پر ہوئے گرینیڈ دھماکہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ، جبکہ اس میں دیگر 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کی دوپہر کو مشتبہ افراد نے جموں بس اڈے میں ایک گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں کئی عام شہری زخمی ہوئے تھے۔ جس میں پانچ
زخمیوں کی حالت کافی تشویش ناک بتائی جا رہی تھی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان میں سے ایک غیر ریاستی نوجوان کی موت ہو گئی ہے.

صوبہ جموں کے آئی جی پولیس ایم کے سنہا نےایک مقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جمعرات کی دوپہر کو مشتبہ افراد نے جموں بس اڈے میں ایک گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں وہاں شدید افراتفری مچ گئی‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ ‘دھماکے میں ایک غیر ریاستی نوجوان ہلاک جبکہ دیگر 30 عام شہری زخمی ہوئے اور ابھی شدید طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد چار ہے’۔ جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close