تازہ ترین خبریںدلی نامہ

جمنا فلڈ پلینس میں پانی جمع کرنے کے منصوبے کو این جی ٹی کورٹ سے ملی منظوری

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
راجدھانی دہلی میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے دہلی حکومت کے پانی جمع کر نے اور گراؤنڈ واٹر ریچارج منصوبہ اب جلد ہی کام شروع ہونے کے امکانات ہو گئے ہیں۔

جمنا فلڈ پلینس میں سیلاب کے پانی کو جمع کرنے کے د ہلی کے وزیر اعلی زروند کجریوال کے منصوبہ کو تمام ضروری منظوریاں مل گئی ہیں۔ اس اہم منصوبے کو نیشنل گرین ٹریبیونل(این جی ٹی) کورٹ نے بھی آج اپنی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد یہ پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جا سکے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ دہلی میں پانی کی کمی کا مسئلہ خاص طور پر گرمیوں کے دنوں میں پانی کی کمی کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے یہ ایک بے حد اہم پروجیکٹ ہے۔ جس میں جمنا فلڈپلینس میں پانی جمع ہو جانے کا کام کیا جائے گا اور پلّہ اور وزیر آباد کے درمیان ایک بڑ اپانی کا ذخائر بنایا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کے تحت فلڈ پلینس میں چھوٹے چھوٹے پانڈس بنائے جائیں گے جن میں بارش کے دوران جمنا میں بہنے والے پانی کو جمع کیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی کے مطابق جمنا فلڈ پلینس میں پانی جمع کر نے کا یہ منصوبہ ملک میں اپنے نوعیت کا پہلا منصوبہ ہو گا۔

یہاں بتاتے چلیں کہ اس منصوبے میں وزیراعلی کجریوال کی دلچسپی کے سبب بھی اس پائلٹ پروجیکٹ پر تیزی سے کام ہونا ممکن ہو پایا ہے۔ جو صرف 45 دن کے اندر تمام قسم کی منظوریاں ملنی ممکن ہو پائی ہیں۔ وزیراعلی خود دہلی کیلئے اس اہم منصوبے کو رفتار دے رہے ہیں۔ یہ منصوبہ دہلی کیلئے ’گیم چینچر‘ ثابت ہونے جا رہا ہے۔

دہلی حکومت کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے وقت پر منظوریاں مل جانے کی وجہ سے اس اہم منصوبے کیلئے زمینی کاموں کیلئے کافی وقت مل گیا۔ اس پروجیکٹ کی منظوری دلانے کیلئے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ذاتی طور ایک ایک اتھارٹی سے خود ملاقات کی اور ضروری منظوریاں دلوائیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے وقت پر منظوری ملنے اور مکمل تعاون کیلئے وزیر اعلی اروند کجریوال نے مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close