اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جس دن مودی جی نے ’سنیاس‘ لیا تو میں بھی سیاست کو الوداع کہہ دوں گی: اسمرتی ایرانی

مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران مرکز کی مودی حکومت میں وزیر اسمرتی ایرانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس دن وزیر اعظم نریندر مودی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے، اس دن وہ بھی سیاست کو الوداع کہہ دیں گی. حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی ابھی طویل مدّت تک سیاست میں رہیں گے، انہوں نے یہ باتیں ’ورڈس کاؤنٹ فیسٹیول‘ کے موقعے پر کہیں، جب ان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ کب ’پردھان سیوک بنیں گی؟.

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ میں سیاست میں بہترین رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے لئے آئی تھی اور اس معاملے میں میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جیسے بڑے لیڈر کی قیادت میں کام کیا اور اب مودی جی کے ساتھ کام کر رہی ہوں. لیکن جس دن نریندر مودی سیاست سے سنیاس لینے کا فیصلہ کریں گے، میں بھی اسی دن سیاست کو الوداع کہہ دوں گی۔‘‘

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ حال ہی میں ایرانی کو کانگریس پر تیکھے حملے کے لئے ترجمان بنایا گیا ہے، کیونکہ وہ حاضر جواب اور اپنا واضح موقف رکھنے کا ہنر جانتی ہیں. اتنا ہی نہیں گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ایرانی نے کانگریس کا گڑھ کہے جانے والےامیٹھی میں راہل گاندھی کو چیلنج کیا تھا. نہرو گاندھی خاندان کے ارکان پر الزامات کے سلسلے میں بھی بی جے پی کی جانب سے حملہ کرنے میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں. انہوں نے متنازعہ رافیل طیارے سودے کو لے کر بھی حکومت پر کانگریس کی طرف سے لگائے جا رہے الزامات پر کئی بار واضح طریقے سے پارٹی کا نظریہ پیش کیا ہے.

بی جے پی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیان پر جوابی کرنے کے لئے ایرانی کو اتارا تھا اور اس پر بھی انہوں نے پارٹی کا دفاع بھی کیا تھا. دراصل چدمبرم نے فرانس سے رافیل طیارے خریداری کے سودے سے متعلق ایک اخبار کی رپورٹ کو لے کر بی جے پی پر حملہ کیا تھا. ایسے ہی کئی معاملوں میں انہوں نے پارٹی کا نظریہ پیش کیا ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close