اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جسٹس گوگوئی نے 46 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کا حلف لیا

سپریم کورٹ کے سینئر جج رنجن گوگوئی نے ملک کے 46 ویں چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی ) کے طورپر آج حلف لیا۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون کے تاریخی دربار ہال میں کئی معزز شخصیتوں کی موجودگی میں انہیں سی جے آئی کے عہدہ کا حلف دلایا۔

جسٹس گوگوئی کی مدت کار 13مہینہ سے تھوڑی زیادہ ہوگی اور وہ آئندہ برس 17 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، ایچ ڈی دیوے گوڑا، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے کئی جج ، اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال اور کئی وزراء موجود تھے۔ حلف لینے کے بعد جج گوگوئی نے اپنی والدہ شانتی گوگوئی کے پیر چھوکر آشیرواد لیا۔

آپکی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ رنجن گوگوئی کی پیدائش 18 نومبر 1954 کو آسام کے شہر ڈبروگڑھ میں ہوئی اور انہوں نے اپنی اسکولی پڑھائی ڈان باسکو ا سکول سے مکمل کی. اسکے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفنز کالج سے تاریخ کی پڑھائی کی. 1978 میں انہوں نے وکالت کے لئے رجسٹریشن کروایا تھا اور انہوں نے آئینی، ٹیکس اور کارپوریٹ معاملات میں گوہاٹی ہائی کورٹ میں وکالت کی.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close