اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جسٹس گوگوئی شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت سے رخصت

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کام پر اپنے آخری دن پر عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور چلے گئے۔

پرانی روایت کے تحت جسٹس گوگوئی کے ساتھ آج کی بینچ میں ملک کے اگلے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے بھی شامل تھے۔ دونوں ججوں کے سامنے آج صرف 10 مقدمے زیر فہرست تھے۔ جسٹس گوگوئی نے آخری بار بینچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی مینشننگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے سبھی دس مقدموں کےلئے ایک ساتھ نوٹس جاری کئے اور شکریہ ادا کرتے ہوئے سیٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔

اس سے پہلے، سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر راکیش کھنہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کےلئے مبارکباد دیں اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ادارے اور بار کےلئے کام کیا ہے۔ جسٹس گوگوئی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ جسٹس گوگوئی 17 نومبر کو ملازمت سے ریٹائر ہو رہےہیں، کیونکہ ہفتے اور اتوار کو عدالت کی چھٹی ہوتی ہے اس لئے ان کا عدالت میں آج ہی آخری دن ہے۔ اور اب جسٹس بوبڑے 18نومبر کو ملک کے 47ویں چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close