اترپردیشتازہ ترین خبریں

جسٹس ماتھر 14نومبر کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا لیں گے حلف

ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس گوند ماتھر کی حلف برداری تقریب 14 نومبر کی صبح منعقد ہوگی۔ ریاست کے گورنر رام نائیک نئے چیف جسٹس کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ مسٹر نائیک 13 نومبر کی شام لکھنؤ سے پریاگ راج کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ 14 نومبر کو گورنر 08:50 بجے ہائی کورٹ میں نئے چیف جسٹس گوند ماتھر کو حلف دلائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ گذشتہ 23 اکتوبر سے خالی تھا۔ جسٹس گوند ماتھر گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں راجستھان سے ٹرانسفر ہوکر یہاں آئے تھے۔ چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے کے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں الہ آبادہائی کورٹ کا عارضی چیف جسٹس بنایا گیا تھا۔ سال 2004 میں ہائی کورٹ کے جج بننے سے قبل وہ جودھ پور واقع راجستھان ہائی کورت میں ، آئین، سروس اور مزدوروں کے معاملے کی وکالت کرتے تھے۔

وہ راجستھان یونیورسٹی جے پور، انڈین آئل کارپوریشن، این سی ٹی ایم، راجستھان ودیا پیٹھ ،سینٹرل بینک آف انڈیا، واٹر اینڈ پاور کنسلٹینسی سروس دہلی، بھیل واڑا سینٹرل کوآپریٹیو بینک، تھارانچلک گرامین بینک اور پنجاب نیشنل بینک کے بھی وکیل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ کولیجیم نے گذشتہ 29 اکتوبر کو جسٹس گوند ماتھر کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close