تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

جسول میں آندھی سے پنڈال گرنے کے سبب 14 عقیدت مندوں کی موت

راجستھان میں ضلع باڑمیر کے بالوترا قصبے میں واقع جسول میں کتھا کے دوران آج اچانک موسم میں آئی تبدیلی کے بعد پنڈال گرنے سے 14 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جسول میں ماتا رانی بھٹیانی جی کی کتھا چل رہی تھی اس موقع پر وہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔ اس دوران اچانک موسم میں آئی تبدیلی آنے کے سبب آندھی کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی۔تیز آندھی اور بارش کے دوران پنڈال گر نے سے وہاں کرنٹ پھیل گیا۔ حادثے میں تقریباً پندرہ عقیدت مندوں کی موت ہوگئی نیز پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کا کام شروع کردیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ناہٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close