تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

جب شعیب اختر نے خود کو بتایا کرکٹ کا ڈان، تو لوگوں نےانھیں یاد دلایا سچن کی بیٹنگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ انہیں کرکٹ کا ڈان کہتے تھے لیکن کسی کو تکلیف دے کرانہیں کبھی لطف نہیں آیا۔


اپنے اس پوسٹ کے ساتھ ہی شعیب اختر نے کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جو ان کی جانب سے کھیلے گئے کچھ بہترین میچوں کی عکاسی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان تصاویر میں بین الاقوامی بلے بازوں کو دکھایا گیا ہے جو ماضی میں شعیب اختر کی تیز رفتار بالنگ کا شکارہوئے ہیں۔ لیکن شعیب اخترکے اس ٹویٹ کی وجہ سے کرکٹ کے دیوانوں نے شعیب کی کنچائی شروع کر دی. ٹویٹر یوزرز نے ان کو پاکستان کے خلاف 2003 کے ورلڈ کپ میں سچن ٹنڈولکر کی کھیلی گئی اننگز کی ویڈیو پوسٹ کرکے انکو جواب دیا. جہاں سچن نے 75 گیندوں پر 98 رن کی اننگز کھیلی تھی. جس میں انہوں نے شعیب کی گیند پر بھی چھکا لگایا تھا.


اپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ شعیب اختر 145 کلومیٹر/ گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل گیند پھینکنے میں کامیاب رہے تھے. شعیب نے اپنے باؤنسر سے بلےبازوں کے لئے کافی پریشانی پیدا کرتے تھے. اس کے علاوہ وہ یارک پھینکنے میں مہارت رکھے تھے. کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میچوں میں 25.69 اوسط سے 178 وکٹ حاصل کئے. 163 ون ڈے میں انہوں نے 247 اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کل 19 وکٹیں حاصل کیا.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close