اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جب امریکہ پاکستان میں اسامہ کو مار سکتا ہے تو کچھ بھی ممکن ہے: ارون جیٹلی

وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بدھ کے روز کہا کہ امریکہ جب پاکستان کے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو مارکر لے جاسکتا ہے تو حالیہ وقت میں کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔

منگل کے روز پاکستان کے بالا کوٹ میں واقع جیش محمد کے دہشت گردانہ کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کی بڑی کارروائی پر مسٹر جیٹلی نے کہا، کہ ’’امریکہ کا نیوی سیل کمانڈو جب القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مار کرلے گیا تو حال میں کچھ بھی ممکن ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے لئے ایک ہفتے کا وقت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ گزشتہ 24گھنٹوں کو دیکھیں تو ایک ہفتہ ایک دن جیسا نظر آئے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جب امریکہ کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے۔ یہ تو صرف ہمارا تصور تھا، یہ ہماری خواہش ہے لیکن آج یہ ممکن ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close