اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جبل پور: چوتھے دن ہٹا دیا گیا کرفیو، نافذ رہے گی دفعہ 144

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کی مخالفت میں جبل پور میں گزشتہ جمعہ کے بعد ہوئی پتھر بازی اور تشدد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے شہر کے چار تھانہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو لگا دیا تھا، جسے چوتھے دن پیر کی صبح مکمل طور ہٹا لیا گیا۔ تاہم، اب دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس سلسلے میں کلکٹربھرت یادو نے پیر کی صبح احکامات جاری کیے ہیں۔

دراصل، گزشتہ جمعہ کو جبل پور کے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں تشدد ہوا تھا۔ احتجاج کرتے ہوئے کچھ مظاہرین نے پتھراؤ کر دیا تھا اور کئی جگہ عوامی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے شہر کے چار تھانہ علاقوں گوہل پور، ملونی گنج، ہنوما نتال، ادھارتال میں کرفیو لگا دیا گیا تھا۔ دو دن تک شہر میں سخت مستعدی اور کافی تعداد پولیس کی تعیناتی کے بعد تیسرے دن اتوار کی دوپہر ایک بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی تھی۔ اس دوران لوگوں نے اپنے گھروں سے باہر نکل کر ضروری سامان کی خریداری کی۔

اس کے بعد اتوار کو رات آٹھ بجے کے بعد دوبارہ انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا، جو پیر کو صبح تک جاری رہا۔ اس دوران پورے شہر میں بھاری پولیس فورس تعینات رہی۔ پیر کی صبح کلکٹربھرت یادو اور ایس پی امت سنگھ نے دیگر حکام کے ساتھ مدار ٹیکری، سندھی کیمپ، بوہاراباغ، کھیرمائی، ردی چوکی، ہنومانتال اور گوہلت پور علاقے میں دورہ کیا۔

انہوں نے شہر کا ماحول پرسکون دیکھنے کے بعد کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد شہر کے چاروں تھانہ علاقوں سے کرفیو ہٹا لیا گیا۔ کلکٹر بھرت یادو نے اس سلسلے میں حکم جاری کر دیئے ہیں۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ اب شہر میں دفعہ 144 اب بھی نافذ رہے گی۔ تاہم، اب بھی شہر میں بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close