Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہفتہ کو جلسہ کا اہتمام

چھپرہ :امن،بھائی چارہ اور مساوات کے پیامبر خاتم النبی حضرت محمدؐ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشنِ میلادالنبیؐ کی مرکزی تقریب ہفتہ کو دارالعلوم نعیمیہ،جامع مسجد میں منعقد ہوگی۔پروگرام کو شاندار اور تاریخی بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
مندرجہ بالا باتیں دارالعلوم کے سربراہ مولانا نثار احمد مصباحی نے پریس کانفرنس میں بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ بعد نماز عشائ جامع مسجد میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور علمائے کرام،مقررین اور شاعر اسلام شرکت کریں گے ۔جس میں ممبئی کے علامہ اعجاز احمد رضوی،اللہ آباد کے مولانا غلام مصطفی جامی،ویشالی کے مفتی علی رضا مصباحی سمیت شاعر شاہد رضا شاہجہانپوری،عظمت رضا بھاگلپوری،سلیم نبینا چھپروی اور قمر ہاشمی شامل ہیں۔
ناظم اعلیٰ راحت النعیم پپو اور نائب حسرت النعیم اجمیری نے بتایا کہ دوپہر کو دارالعلوم کے بانی مولانا نعیم الدین صاحب کے روضہ پر چادر پوشی کی جائے گی۔نیز اتوار کی صبح جلوس محمدی نکالی جائے گی۔انہوں نے اپیل کیا کہ جلوس سادگی کے ساتھ نکالیں تاکہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے ۔اس بات کا خاص خیال رکھنا ہو گا کہ نظم و ضبط کے ذریعے ہی امن،پیار اور محبت کا پیغام ملے گا اور لوگ متاثر ہوں گے ۔موقع پر مفتی مرشد عالم،قاری سرفراز احمد،مولانا عامر رضا،مفتی ابتدا حسین ،قاری ایوب عالم،قاری محمد کوثر علی،قاری محمد جمیل احمد،ماسٹر محمد منیر،جیلانی مبین، جمال احمد،محمد فیاض عالم،وزیر احمد،شہاب احمد وغیرہ موجود تھے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close