آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

جاپان: اسٹوڈیو پر حملہ، 26 افراد ہلاک کئی زخمی

جاپان کے شہر کیوٹو کے ایک مقامی اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادہ سے حملہ میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

جاپان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں 26 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل ملنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ اس حملہ میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کیوٹو کی اینی میشن کمپنی اوجي شہر میں واقع ہے جس کا قیام 1981 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ کمپنی اینی میشن فلمیں بناتی ہے، اسے فروخت اور لوگوں کو تربیت دینے کا کام بھی کرتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close