اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جاوید اختر کو کرنی سینا کی کھلی دھمکی، کہا- ’معافی نہیں مانگی تو گھر میں گھس کر ماریں گے‘

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں مہاراشٹر کرنی سینا کے صدر جیون سنگھ سولنکی معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سولنکی اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ اگر جاوید اختر نے تین دن کے اندر معافی نہیں مانگی تو انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ پچھلے دنوں سے ملک میں برقعہ پر پابندی کو لے کر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے. جس میں شیوسینا نے پی ایم مودی سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں بھی برقعہ پر پابندی لگا دینی چاہئے. دراصل یہ بحث تب سے شروع ہوئی جب سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہوئے خود کش دھماکہ کے بعد وہاں کی حکومت نے خواتین کے چہرہ ڈھکنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد ہندوستان میں یہ مطالبہ شروع کیا گیا.

شیوسینا کے اس مطالبے کے بعد معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے برقعہ پر پابندی کو لے کر ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کہ راجستھان میں بھی لمبے گھنگھٹ پہننے کی روایت ہے۔ اس طرح کے گھنگھٹ پہننے کی روایت پر پہلے پابندی لگنی چاہئے۔ جس کے بعد جیون سنگھ سولنکی نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ اگر انہوں نے تین دن کے اندر معافی نہیں مانگی تو انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے

انہوں نے کہا کہ کرنی سینا ایسے لوگوں کو جواب دینا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ بھنسالی صاحب سے پوچھ لینا، کرنی سینا کس طرح سے جواب دیتی ہے۔ اگر راجستھان کی ثقافت پر کسی نے انگلی اٹھائی تو کرنی سینا اس کی آنکھ باہر نکالنے کی ہمت رکھتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close