تازہ ترین خبریںدلی نامہ

جامعہ کے پچاس طلباء UPSC مینز امتحان میں کامیاب

رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذریعہ 50 طلباء جن کو ادارہ نے کوچنگ اور تربیت دی تھی سول سروسز مین امتحان 2019 میں کامیاب کے منازل طئے کیے ہیں، اب یہ امیدوار انٹرویو کے لئے حاضر ہوں گے۔

ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو مفت رہائش، لائبریری کی سہولت، کلاس روم، پریکٹس ٹیسٹ وغیرہ کا انتظام و انصرام کیا جاتا ہے۔ نشستوں کی دستیابی سے مشروط جامعہ ملیہ اسلامیہ کچھ اور اہل امیدواروں کو داخل کرے گا جنہوں نے انٹرویو کے لئے کوالیفائی کیا ہے، تفصیلات جامعہ ملیہ کی ویب سائٹ www.jmi.ac.in پر دستیاب ہیں۔

2010 میں اپنے آغاز کے بعد سے اس ادارہ نے 190 سول سرونٹ تیار کیے ہیں جن میں یو پی ایس سی کے امتحانات کے ذریعہ آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس، آء ایس اوز، آئی آر ایس، آئی آر ٹی ایس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، صوبائی سول سروسز (بحیثیت ایس ڈی ایم اور ڈی ایس پی)، آر بی آئی (گریڈ بی)، اسسٹنٹ کمانڈنٹ (سی اے پی ایف)، آئی بی، اسسٹنٹ کمشنر (پروویڈنٹ فنڈ) اور بینک پی او میں تقریبا 245 طلباء کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال 44 یو پی ایس سی امتحانات کے امیدواروں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنید احمد بھی اسی ادارہ کے تربیت یافتہ تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close