تازہ ترین خبریںدلی نامہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شروع کیا اپنا ٹویٹر، انسٹا گرام اور لنکڈاِن اکاونٹ

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک اور مضبوط قدم آگے بڑھاتے ہوئے اپنا ٹویٹر، انسٹاگرام اور لنکڈ اِن اکاونٹ شروع کیا ہے جس میں جامعہ میں ہونے والی متعدد علمی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

یہاں ان کھاتوں کا افتتاح کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے امید ظاہر کی کہ یہ جامعہ کے لئے ایک پُل ثابت ہوگا جس کے ذریعے اس کے طلبا، اساتذہ اور محبان جامعہ جُڑ سکیں گے، یہ جامعہ کی مثبت پہچان بنانے میں بھی ہماری مدد کرے گا۔ ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے ان تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں، طلبا اور اساتذہ کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرس کو جوڑا جائے گا ساتھ ہی یونیورسٹی کی سرگرمیوں سے مستقل لوگوں کو متعارف کرانے کا یہ ایک بہترین ذریعہ بنے گا۔

لنکڈ اِن پلیٹ فارم انڈسٹری انٹریکشن کے لیے استعمال ہوگا ساتھ اس میں ریسرچ پیپر کی تفصیلات جو طلبا اور اساتذہ کے ذریعے انجام پا رہے ہیں وہ اس میں پوسٹ کیے جائیں گے۔ اسی طرح انسٹا گرام میں بھی یونیورسٹی کی رنگا رنگی اور تنوع پر مبنی تصاویر اور کیمپس میں ہونے والے پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی۔

یونیورسٹی کا ٹیوٹر ہینڈل @jmiu_official، انسٹاگرام jamiamilliaislamia_official اور لنکڈ اِن کا اکاونٹ jmiofficial ہے۔ ان تمام ہی سوشل میڈیا اکاونٹس کی دکھ ریکھ یونیورسٹی پی آراو میڈیا کوآر ڈینیشن آفس کے ذریعے ہوگی۔

بتا دیں کہ اس سے قبل یونیورسٹی کا اپنا فیس بُک اکاونٹ https://www.facebook.com/jmiofficial/.کے نام سے جاری ہے۔ اسی طرح یوٹیوب اکاونٹ بھی موجود ہے جس میں جامعہ کی خبریں، پریس ریلیز اور دیگر سر گرمیاں ساجھا کی جاتی ہیں، جس کے تقریبا 42,000 فالورس ہیں۔ یہ جانکاری جامعہ کی پریس ریلیز میں دی گئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close