اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جامعہ تشدد کے قصورواروں پر کارروائی کرے حکومت: پرینکا گاندھی

کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہاکہ قصورواروں کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے۔

محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کرتےہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور مسٹر شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھی طالب علم کو نہیں پیٹا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا،’’دیکھئے کیسے دہلی پولیس پڑھنے والے طلبہ کو اندھاد ھند پیٹ رہی ہے۔ ایک لڑکا کتاب دکھا رہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائے جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے افسروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں گھس کر کسی کو نہیں پیٹا۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جامعہ میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں اگر کسی پر ایکشن نہیں لیا جاتا تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائے گی۔‘‘

اس دوران سماجوادی پارٹی نے بھی ایک ٹویٹ کرکے اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا،’’دہلی پولیس کا بھیانک چہرہ بے نقاب !وزیر داخلہ کے حکم پر جامعہ لائبریری میں پڑھائی کرنے والے بے قصور طلبہ پر پولیس نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کی سماجوادی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔عدالت سے نوٹس لے کر کارروائی کی اپیل۔‘‘

یاد رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 دسمبر 2019 کو پولیس کی طرف سے کی گئی بربریت سے متعلق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے. جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کس طرح سے لائبریری میں پڑھ رہے طلباء کو اندھا دھند پیٹ رہی ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close