اپنا دیشتازہ ترین خبریں

تین طلاق کو ’سیاسی فٹبال‘ بنارہی ہے مودی حکومت: کانگریس

کانگریس نے الزام لگایاہے کہ مودی حکومت تین طلاق کے معاملہ کو ’سیاسی فٹبال ‘کی طرح استعمال کررہی ہے لیکن طلاق شدہ مسلم خواتین کے شوہروں کی جائیداد ضبط نہ کرکے انکے ساتھ ناانصافی کررہی ہے ۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی کابینہ کے تین طلاق پر تین سال کی سزا کے التزام والے آرڈیننس کو بدھ کے روزمنظوری دینے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہاکہ مودی حکومت مسلم خواتین کو انصاف نہیں دلانا چاہتی ۔ تین طلاق کے نام پر حکومت صرف سیاست کرناچاہتی ہے اس لئے اس سلسلہ میں آرڈیننس لیکر آئی ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت مسلم خواتین کو انصاف نہیں دینا چاہتی ہے اسی لئے تین طلاق بل پر کانگریس نے ترمیم کو قبول نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ ” مودی جی چاہتے ہیں کہ مسلم خواتین کو الاؤنس ملے، انکے بچوں کو کھلائے جائے کا مکمل انتظامات ہو، ہم نے اصرار کیا تھا کہ آپ جائیداد کو ضبط کریں، اگر شوہر جیل چلا جائے گا تو اس غریب، پریشان عورت کو الاؤنس کون دیگا، اسکے پچوں کا خرچہ کون دیگا، اسکی روزی روٹی چلانے کا خرچ کون دیگا. اس لئے قانون میں ہم نے الاؤنس کو شامل کرنے کی تجویز دیا تھا، پر مودی حکومت اسے سیاسی فٹ بال زیادہ اور مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کا معاملہ کم بنانا چاہتی ہے .”

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close