اپنا دیشتازہ ترین خبریں

تینوں جماعتیں ملک کی سیاسی سمت بدلے گی: سنجے راؤت

شیوسینا کے ترجمان سنجے راؤت نے کہا کہ صوبے میں بنی تین جماعتوں کی مہا اگھاڑی ملک کی سمت تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔

راؤت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے شیوسینا کی حکومت کو نہ بننے دینے کی اگھوری کوشش کی تھی۔ اب مہاوکاس اگھاڑی حکومت بننے کے بعد ان کا مشن وزیر اعلیٰ مکمل ہو گیا ہے۔ اب وہ دہلی کی سیاست میں ہی خود کو مصروف رکھنے والے ہیں۔ سنجے راؤت نے بدھ کے روز ممبئی میں صحافیوں سے کہا، ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ریاست میں تبدیلی کی شروعات ہوگی۔ اس کا اثر ملک کی سیاست پر بھی پڑے گا۔

سنجے راؤت نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے بعد شیوسینا نے ریاست میں اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کی مانگ کی تھی لیکن بی جے پی، شیو سینا کی راہ میں ہمیشہ کانٹے بچھاتی رہی۔ اس کے بعد وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے ملے تھے اور ریاست میں تین جماعتوں کی مہاوکاس اگھاڑی بن گئی ہے۔

سنجے راؤت نے کہا کہ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وہ 3 دسمبر کو اکثریت ثابت کریں گے۔ اس کے بعد ریاست میں ہر طبقے کی حکومت قائم ہو جائے گی۔ راؤت نے کہا چھترپتی شیواجی مہاراج کی زمین مہاراشٹر سوابھیمانی ہے۔ وہ کسی کے سامنے نہیں جھکتی۔ مہاراشٹر سوابھیمانی ریاست بن کر دکھا دے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close