اپنا دیشتازہ ترین خبریں

تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پٹرول 19پیسے جبکہ ڈیزل 31پیسے مہنگا

ملک میں آج پٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل نوے دن بھی اضافہ جاری ہے۔ چار اہم بڑے شہروں دہلی،کولکاتہ،ممبئی،چنئی میں پٹرول 17سے 19پیسے اور ڈیزل 29سے 31پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوگیا۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آیل کارپوریشن سے موصول اطلاع کے مطابق، ہفتے کو قومی دارالحکومت دہلی اور اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول 18-18پیسے مہنگا ہوکر 82.66روپے اور 88.12روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 17پیسے سے بڑھ کر 84.88روپے اور چنئی میں 19پیسے بڑھ کر 85.92 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل 29-29پیسے مہنگا ہوکر 75.19روپے اور 77.4روپے فی لیٹر پررہا۔ممبئی اور چنئی میں اس کی قیمت 31-31پیسے بڑھکر 78.82روپے اور 79.51 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

آپکی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لیکر جمعہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور پٹرولیم وزیر دھرمندر پردھان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بلائی گئی تھی. جس میں مرکزی سرکار نے پچھلے ہفتوں میں پٹرول اور ڈیزل پر محصول ٹیکس کاٹ دیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اس میٹنگ میں تیل کی گھریلو پیداوار بڑھانے، تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے سبسڈی اور موجودہ اکاؤنٹ کے خسارے کو کم کرنے کے لئے تیل کی درآمد کو کم کرنے کے معاملے پر چرچہ ہوئی تھی.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close