اترپردیش

تیل قیمتوں کے مسلسل اضافہ پر احتجاج کرتے کانگریسی گرفتار۔رہا

مرکزی حکومت کو بتایا عام آدمی و کسان مخالف

امروہہ (سالار غازی)
ضلع و شہر کانگریس کمیٹی امروہہ کے ذریعے مسلسل ہو رہے تیل قیمتوں میں اضافہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہاشمی نگر امروہہ میں قائم پارٹی کے صدر دفتر پر کیا گیا. پیٹرول و ڈیزل قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے لئے کانگریسیوں نے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھرایا اور کہا کہ بی جی پی قیادت والی مرکز کی این ڈی اے حکومت کے برسر اقتدار ہوتے ہوئے تیل قیمتیں روز نیا ریکارڈ بنا رہی ہیں.

ضلع صدر نے کہا کہ بی جی پی حکومتوں کو عوامی سہولیات سے کوئی سروکار نہیں ہے. جہاں پیترول کی بےتحاشا اشیاء کی قیمت نے عام آدمی کا جینا محال کیا ہے. وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے کسانوں کی پریشانی و دشواریوں میں رات دن اضافہ ہو رہا ہے کانگریس لیڈران و کارکنان نے احتجاجن گاڑی کو رسی سے کھنچ کر اپنے غصہ کا اظہار کیا اس دوران کانگریس دفتر پہنچے پولس انتظامیہ سے پارٹی لیڈران و کارکنان کی نوک جھونک بھی ہوئی.

کانگریس لیڈران نے کہا کہ مشکل حالات میں جب کہ کورونا جیسی وبائی بیماری کے سبب لاک ڈاؤن سے غریب کسان مزدور کی کمر ٹوٹ چکی ہے مرکزی حکومت تیل قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر ان پر مزید ظلم و زیادتی کر رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر خام تیل قیمتوں میں بھاری گراوٹ ہے اس موقع پر ضلع صدر اومکار کٹاریہ شہر صدر رکن پی سی سی ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی صدر یوتھ کانگریس چودھری خوشتر مرزا نرالے میاں انصاری چودھری سکھراج سنگھ فیض عالم سلیم خاں ایڈوکیٹ جاوید عبّاس جیپال ندیم ملک اوم پرکاش پوار وغیرہ موجود رہے

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close