اپنا دیشتازہ ترین خبریں

تیسرے مرحلہ میں بنگال، تریپورہ، آسام ،گوا اور کیرالہ میں زبردست پولنگ

سترہویں لوک سبھا کے لیے منگل کےروز تیسرے مرحلہ میں 13ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں کی 116سیٹوں پر کئی مقامات پر ہوئے پر تشدد واقعات کے باوجود 64.63 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ مغربی بنگال، تریپورہ، آسام، گوا اور کیرالہ میں زبردست پولنگ ہوئی ہے۔

تیسرے مرحلہ میں مغربی بنگال کی پانچ سیٹوں پر کل 79.36 فیصد پولنگ کی خبر ہے۔ سب سے کم ووٹنگ جموں کشمیر کی اننت ناگ سیٹ پر محض 12.86 فیصد ہوئی۔ اننت ناگ سیٹ کے کچھ علاقوں میں ہی آج پولنگ ہوئی ہے۔ آسام میں 78.56 فیصد، تریپورہ میں 78.52 فیصد، دادرنگر حویلی میں 71.43 فیصد پولنگ ہونے کی رپورٹ ہے جبکہ گوا میں 71.26 فیصد اور کیرالہ میں 70.26 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

چھتیس گڑھ میں 66.78 فیصد اور دمن اور دیو میں 65.34 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ کرناٹک 64.58 فیصد، گجرات میں 60.93 فیصد، بہار میں 59.97 فیصد، اوڈیشہ میں 58.18 فیصد اور اترپردیش میں 58.04 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں 57.05 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close