اپنا دیشتازہ ترین خبریں

تیج بہادر کی آخری امید بھی ختم، سپریم کورٹ نے عرضی کی خارج

سپریم کورٹ نے وارانسی سیٹ سے پرچہ نامزدگی منسوخ کیے جانے کے خلاف بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے برخاست نوجوان تیج بہادر یادو کی عرضی جمعرات کو مسترد کر دی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے عرضی کو مثبت-منفی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ جسٹس گوگوئی نے کہا ’’ہمیں اس درخواست پر غور کی کوئی بنیاد نظر نہیں آ رہی ہے۔ ہم اسے مثبت-منفی بنیاد پر مسترد کرتے ہیں‘‘۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ عرضی گزار کی شکایت کی جانچ کرکے اپنا موقف جمعرات تک اس کے سامنے پیش کریں۔ تیج بہادر یادو نے نامزدگی منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ٹکٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تیج بہادر نے الیکشن افسر کی طرف سے کاغذات نامزدگی منسوخ کئے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ عرضی گزار نے الیکشن افسر کے ایک مئی کے اس حکم پر یک طرفہ روک لگانے کی مانگ کی تھی، جس کے تحت ان کا (تیج بہادر کی) پرچہ نامزدگی مسترد کیا گیا تھا۔ تیج بہادر نے پہلے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close