اپنا دیشتازہ ترین خبریں

تھرور کے بیان ‘مودی شیولنگ پر بیٹھے بچو کی طرح’ پر بی جے پی کا راہل سے معافی کا مطالبہ

کانگریسی لیڈر ششی تھرور نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی آر یس یس کے حدود سے تجاوز کر چکے ہیں. انہوں نے کہا کہ آریس یس کے رکن نے ایک صحافی سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ- مودی آر یس یس کے لئے شیولنگ پر بیٹھے اس بچو کی طرح ہے، جسے نا ہاتھ سے ہٹایا جا سکتا ہے اور نا ہی چپل سے مارا جا سکتا ہے. اگر ہاتھ سے ہٹایا تو بری طرح سے کاٹ لیگا.

کانگریسی لیڈر ششی تھرور کے اس بیان کے سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ بچھو سے کرنے کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اس کے لئے معافی مانگیں۔

دوسری طرف پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے مسٹر ششی تھرور کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ "آپ خود کو شیو بھکت کہتے ہیں لیکن آپ کی پارٹی کے ایک چھوٹے لیڈر نے شیولنگ پر چپل پھینکنے کی بات کہی ہے۔ کیا یہ بھگوان شیو کی توہین نہیں ہے”۔ انہوں نے کانگریس قیادت کو آگاہ کیا کہ ہندو دیوی دیوتاؤں کی اس طرح کی توہین ملک برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ "پورا ملک دیکھ رہا ہے، ملک اس کا جواب دے گا”۔ اس سے مسٹر راہل گاندھی اور ان کی پارٹی کی مایوسی کا بھی پتہ چلتا ہے۔ مسٹر روی شنکر پرساد نے کہا کہ وہ مسٹر راہل گاندھی اور پارٹی کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا وہ مسٹر تھرور کی شیولنگ پر چپل پھینکنے کی بات کی حمایت کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس قیادت اپنا موقف واضح کرے یا معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب ہے کہ ایک مضبوط کانگریس لیڈر ہندو دیوتا پر اس طرح کا بیان دے رہے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close